اللہ کی خوشنودی، برکتیں اور رحمتیں انکے لئے ہوتی ہیں جو اسکی مخلوق کی خدمت اور انکی بہتری کےلئے اپنے مال اسکی راہ میں خرچتے ہیں۔
رحمت انسانیت فاونڈیشن (رجسٹر) کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب خصوصا تونسہ ،روجھان، فضل پور ،راجن پور اور انکے ساتھ جو بھی علاقے سیلاب سے متاثر ھوے ہیں انکی امداد کے لئے آج سے ملکوال میں رحمت انسانیت فاؤنڈیشن کے دفتر میں آپکے عطیات اکٹھے کرنے کی غرض سے کیمپ شروع ہو رہا ھے۔
آپ سے گزارش ہے اپنے عطیات جو کہ :
1۔خشک راشن جیسے آٹا، دالین، چینی ،چاے کی پتی ،گھی
2۔نئے اور بہتر حالت میں کپڑے، چادریں، دریاں، کھیس ،سلے ہوئے زنانہ، مردانہ، بچوں کے کپڑے،
3۔نقد کیش
4۔خیمے ،ٹینٹ
5۔چارپائیاں
وغیرہ شامل ہیں۔
ان سب چیزوں کے ساتھ ہمارے بہن بھا ئی جو کہ سیلاب کی وجہ سے مکمل طور پر بے گھر ،اور خوراک کے ایک ایک لقمے کو ترس رہے ہیں۔انکی مدد کریں۔
خدارا !
انکی مدد کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
ہم وہاں پر لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور پہلے بھی نقد کیش کی صورت میں انکی مدد کر چکے ہی ۔
ہم سے رابطہ کے لیے ان نمبروں پر فون کر لیں۔
سید جواد حیدر ۔03456485486
ڈاکٹر غلام عباس ۔ 03456330066
محمد اویس انجم 03026707069